تمام سر کا پانی میں ڈبونا
مسئلہ ۴۵۲: اگر روزہ دار جان بوجھ کر پورے سر کو پانی میں ڈبو دے تو اس کا روزہ باطل ہو جائے گا۔
مسئلہ ۴۵۳: درج ذیل موارد میں روزہ باطل نہیں ہوتا:
- vبھول کر سر کو پانی میں ڈبو دے
- vسر کا کچھ حصہ پانی میں ڈبو دے
- vآدھے سر کو ایک مرتبہ اور باقی آدھے سر کو دوسری مرتبہ پانی میں ڈبو دے
- vبے اختیار پانی میں گر جائے
- vدوسرا شخص زبردستی اس کے سر کو پانی میں ڈبو دے
- vشک کرے کہ اس کا پورا سر پانی میں ڈوبا ہے یا نہیں
مسئلہ ۴۵۴: اگر کوئی شخص بھول جائے کہ روزے سے ہے اور غسل کی نیت سے سر کو پانی میں ڈبو دے تو اس کا روزہ اور غسل دونوں صحیح ہیں۔