وضو
ارشاد رب العزت ہے:
{ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِق ِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ}
(سورہ مائدہ آیت۶)
نمازی کے لیے ضروری ہے کہ نماز پڑھنے سے پہلے وضو کرے اوراپنےآپ کو اس بڑی عبادت کے لیے تیار کرے، کیونکہ نماز ایک اہم عبادت ہے، وضو کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پاکیزگی حاصل ہوجائےاوراس طہارت اورپاکیزگی کے ساتھ نمازادا کرے۔ جسمانی طہارت اور سب سےبڑی بات یہ ہے کہ روح کی طہارت کے ساتھ اپنے خداکے سامنےراز و نیاز کرے۔
نمازی کیونکہ خداوندمتعال کے سامنے کھڑا ہوتا ہے اس لیے اسے چاہیے کہ وہ پاک اورپاکیزہ ہو۔ اوراپنےآپ کو تمام جسمانی اورروحانی آلودگیوں سے پاک کرے۔
اسی بنا پر گناہ سے پرہیز اورمعنوی طہارت حاصل کرنا خداوند متعال کے قریب ہونے کے لیے ضروری ہے۔
وضو اوراس کے اعمال
مسئلہ ۱۰۳: وضو کے دو طریقے ہیں:
۱۔ ترتیبی وضو ۲۔ ارتماسی وضو