۸۔ شراب
مسئلہ ۴۱: شراب اورنبیذ جو کہ مست کردیتی ہیں جب وہ مایع بالاصالہ یعنی بہنے والی چیزوں سے ہوں وہ نجس ہیں اوراحتیاط کی بناء پر ہر وہ چیز جو کہ انسان کو مست کردیتی ہے چنانچہ خود بخودروان اورجاری ہو وہ بھی نجس ہے۔ اوراگر بھنگ، حشیش (چرس) وغیرہ جو کہ بہنے والی نہیں ہوتیں پاک ہیں اگرچہ اس میں کوئی چیز ڈالی جائے جس سے وہ بہہ نکلے، لیکن اس کا پینا حرام ہے۔
مسئلہ ۴۲: اسپرٹ جو کہ اخشاب یا دوسرے اجسام سے بنایا جاتا ہےظاہر یہ ہے کہ اس کی سب اقسام پاک ہیں۔
مسئلہ ۴۳: فقاع وہ شراب ہے جو کہ جَو سے بنائی جاتی ہے نجس ہے لیکن ماء الشعیر جس کو طبیب خاص طریقے سے بناتے ہیں اورعلاج میں استعمال کرتے ہیں وہ پاک ہے۔
مسئلہ ۴۴: کھجور، منقیٰ اورکشمش کو غذا میں ڈالا جاسکتا ہے خواہ ان کو اس میں اُبال بھی آجائے یہ پاک اور ان کا کھانا حلال ہے۔