۵۔ خون
مسئلہ ۳۶: انسان اورخون جہندہ رکھنے والے ہر حیوان یعنی وہ حیوان جس کی رگ کاٹی جائے تو اس میں سے خون اچھل کر نکلے، کا خون نجس ہے پس ایسے جانوروں مثلاً مچھلی اورمچھر کہ جو اچھلنے والا خون نہیں رکھتے کا خون پاک ہے۔
مسئلہ ۳۷: حلال گوشت جانور کو اگرشریعت کے مقرر کردہ قواعد کے مطابق ذبح کیا جائے اورمعمول کے مطابق اس کا خون خارج ہوجائے تو جو خون بدن میں باقی رہ جائے وہ پاک ہے لیکن اگر جانور کے سانس لینے سے یا اس کا سر اونچی جگہ ہونے کی وجہ سے بدن میں واپس پلٹ جائے تو وہ خون نجس ہوگا۔
مسئلہ ۳۸: اگرانڈے میں خون ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر نجس ہے۔
مسئلہ ۳۹: وہ خون کہ جو بعض اوقات دودھ دوھتے وقت نظرآتا ہے نجس ہے ور دودھ کو نجس کر دیتا ہے۔