تنگ دستی کودور کرنے کے لیے توسل
رسول خدا ۖنے فرمایا اللہ کابہت ذکرکریں اورمجھ پردرود پڑھیں.
نوٹ:مخفی نہ رہے کہ تسبیح حضرت فاطمہ علیہاالسلام کاپڑھنابہترین ذکراللہ ہے.سب توسلات کوباوضواورروبہ قبلہ خلوص نیت سے انجام دیں .انشاء اللہ آپ کی سب شرعی حاجات پوری ہوجائیں گی.
حقیر کوبھی اپنے توسلات اوردعائوں میں یادرکھیں.اور اس زمانے میں بہترین دعاامام زمانہ علیہ السلام کی تعجیل کے لئے دعاکرنا اوراپنے حفظ عقائد حقہ خصوصاً ولایت علی بن ابی طالب، اورائمہ طاہرین علیہم السلام پرثابت قدم رہنے کی دعاکرناہے.
آخر میں دعاگوہوں کہ خداوندمتعال سب مسلمانوں کو سیدالانبیاء حضرت محمدمصطفی ۖ اور ان کی آل طاہرین کے ارشادات پرعمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے. پروردگارا بحق محمدوآل محمد علیہم السلام امام زمانہ کے ظہور میں تعجیل فرمااور ہم سب کو محمدوآل محمد علیہم السلام کی ولایت پرثابت قدم رکھنا جنی اورنسی شیاطین کے وسواسوں سے سب مومنین و مومنات کو محفوظ فرما:
والسلام علی من ا تبع الھدیٰ
سیدمظہرعلی شیرازی
حوزہ علمیہ قم المقدسہ
١٨ ربیع الثانی١٤٢٨ھ ق