۔شہداء کربلاء
امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جو رجعت کریں گے وہ حسین ابن علی ع ہیں آپ چالیس سال تک زندہ رہیں گے یہاں تک آپ ع کے آبرو مبارک آپ ع کی آنکھوں پر آجائیں گے
۔پیغمران گرامی
امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں کہ خداوند عالم کسی بھی پیغبر کو مبعوث نہیں کیا مگر یہ کہ وہ دوسری با ر دنیا میں لوٹے گا اور علی ابن ابی طالب ع کی رکاب میں جنگ کرے گا
۔اصحاب پیامبر
مفضل ابن عمر امام جعفر صادق ع سے نقل کرتا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ پندرہ آدمی حضرت موسی کے اصحاب سے اور سات آدمی اصحاب کہف سے اور یوشع بن نون اور مسلمان ، ابودجانہ انصاری ،مقداد اور مالک اشتر رجعت کریں گے
دشمنان اہل بیت ع
بہت سی احادیث میں واضح طور پر آیا ہے کہ دشمنان اہل بیت خصوصاً دشمنان امام حسین رجعت کریں گے تفسیر عیاشی میں رفاعہ بن موسی امام امام جعفر صادق ع سے روایت کرتا ہے کہ امام نے فرمایا
سب سے پہلے امام حسین ع اور آپ کے با وفا اصحاب اور یزید اور اس کے ساتھی اس دنیا میں لوٹیں گے اور امام حسین ع اپنے اصحاب کے ساتھ ان سے بدلہ لیں گے
