کون لوگ رجعت کریں گے ؟

   ۔شہداء کربلاء
 امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جو  رجعت کریں گے وہ حسین ابن علی  ع ہیں آپ چالیس سال تک زندہ رہیں گے یہاں تک آپ ع کے آبرو مبارک آپ  ع کی آنکھوں پر آجائیں گے  
 ۔پیغمران گرامی  
امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں کہ خداوند عالم  کسی بھی پیغبر کو مبعوث نہیں کیا مگر یہ کہ وہ دوسری با ر دنیا میں  لوٹے گا اور علی ابن ابی طالب ع کی رکاب میں جنگ کرے گا  

۔اصحاب پیامبر 
مفضل ابن عمر امام جعفر صادق  ع سے نقل کرتا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ پندرہ آدمی حضرت موسی  کے اصحاب سے اور سات آدمی اصحاب کہف سے اور یوشع بن نون اور مسلمان ، ابودجانہ انصاری ،مقداد اور مالک اشتر  رجعت کریں گے  
دشمنان اہل بیت ع
بہت سی احادیث میں واضح طور پر آیا ہے کہ دشمنان اہل بیت خصوصاً دشمنان امام حسین   رجعت کریں گے تفسیر عیاشی میں رفاعہ بن موسی امام امام جعفر صادق ع سے روایت  کرتا ہے کہ امام  نے فرمایا
سب سے پہلے امام حسین ع  اور آپ کے با وفا اصحاب اور یزید اور اس کے ساتھی اس دنیا میں لوٹیں گے اور امام حسین ع اپنے اصحاب کے ساتھ ان سے بدلہ لیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے