احکام مبطلات روزہ

 

کھانا اور پینا

مسئلہ ۴۴۳:روزہ دار جان بوجھ کر کچھ کھائے یا پیئے تو اس کا روزہ باطل ہو جائے گا۔

مسئلہ ۴۴۴: اگر روزہ دار کے منہ میں کھانے کے وہ ریزے جو اس کے دانتوں میں بچ جاتے ہیں ان کو جان بوجھ کر اندر لے جائے تو اس سے بھی روزہ باطل ہوجاتا ہے۔

مسئلہ ۴۴۵: اگر روزہ دار بھول کر کوئی چیز کھا ، پی لے تو اس کا روزہ باطل نہیں ہوتا۔

مسئلہ ۴۴۶: لعاب دہن کا نگلنا روزے کو باطل نہیں کرتا اگرچہ وہ زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔

مسئلہ ۴۴۷: سر اور سینے کی بلغم اگر منہ کے دھانے تک نہ پہنچی ہو تو اس کے نگلنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا لیکن اگر منہ کے دھانے تک پہنچ جائے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کو نہ نگلا جائے۔

مسئلہ ۴۴۸: انسان کمزوری کی وجہ سے روزہ نہیں توڑ سکتا لیکن اگر کمزوری اس حد تک ہو کہ روز دار کے لیے عام طور پر قابل برداشت نہ ہو تو پھر روزہ توڑا جاسکتا ہے۔

مسئلہ ۴۴۹: دوا کی جگہ استعمال ہونے والے یا عضو کو بے حسن کر دینے والے انجکشن کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ روزہ دار اس انجکشن سے پرہیز کرے کہ جو پانی اور غذا کی جگہ استعمال ہوتا ہے۔

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه