مبطلات روزہ
مسئلہ ۴۴۲: مبطلات روزہ درج ذیل ہیں:
- 1.کھانا اور پینا
- 2.غلیظ غبارکا حلق تک پہنچانا
- 3.پورے سر کو پانی میں ڈبونا
- 4.عمداً (جان بوجھ کر) قے کرنا۔ اگر بغیر اختیار کے قے آجائے تو کوئی حرج نہیں ہے
- 5.جماع کرنا
- 6.استمناء
- 7.صبح کی اذان تک حالت جنابت پر باقی رہنا۔ یہ حکم ماہ رمضان اور اس کی قضا روزوں کے بارے میں ہے اس کے علاوہ دوسرے واجب روزوں میں احتیاط مستحب یہ ہے کہ عمداً جنابت پر باقی نہ رہے۔
- 8.کسی بہنے والی چیز سے اینما لینا۔
- 9.خدا، پیغمبر ﷺ یا ائمہ معصومین علیہم السلام سے کوئی جھوٹی بات منسوب کرنا بلکہ احوط یہ ہے کہ دوسرے انبیاء ، اوصیاء اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے بھی کوئی جھوٹی بات منسوب نہ کرے۔