مستحب روزے
مسئلہ ۴۳۷:حرام اور مکروہ روزوں کے علاوہ پورے سال کے روزے رکھنا مستحب ہے لیکن بعض دنوں کے روزوں کے بارے میں زیادہ تاکید ہوئی ہے ان میں سے بعض روزے درج ذیل ہیں:
- 1.ہر مہینے کی پہلی اور آخری جمعرات
- 2.ہر مہینے کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ
- 3.رجب اور شعبان کا پورا مہینہ
- 4.عید نوروز کے دن
- 5.۲۵ اور ۲۹ ذی القعدہ کے دن کا روزہ
- 6.عید غدیر کے دن (۱۸ ذی الحجہ)
- 7.عید مباہلہ کے دن (۲۴ ذی الحجہ) کا روز
- 8.عید مبعث رسول خدا ﷺ (۲۷ رجب)
- 9.روز میلاد رسول خدا ﷺ (۱۷ ربیع الاوّل)