غسل کی قسمیں
مسئلہ ۱۳۸: غسل میں ضروری ہے کہ سارا جسم دھویا جائے اس کے دو طریقے ہیں:
۱۔ ترتیبی ۲۔ ارتماسی
غسل کرنے کا طریقہ
۱۔ ترتیبی: پہلے پورے سر اورگردن کو دھونا
اس کے بعد دائیں طرف آدھے بدن کو
اور اس کے بعد بائیں طرف کے آدھے بدن کو دھونا۔
۲۔ ارتماسی:ارتماسی غسل میں پورے بدن کو ایک دفعہ پانی میں ڈبونا
پانی میں جاتے وقت نیت کرے۔