۱۱۔ مسلمان کا غائب ہونا

مسئلہ ۹۵: اگر کسی مسلمان کے بدن یا لباس یا دوسری اشیاء کے بارے میں جو اس کے اختیار میں ہوں مثلاً برتن، قالین وغیرہ، نجاست کا یقین ہوجائے اورپھر وہ مسلمان وہاں سے غیر حاضر ہوجائے تو یہ اشیاء اس شرط کے ساتھ پاک ہیں کہ انسان احتمال دے کہ اس شخص نے ان اشیاء کو پاک کرلیا ہوگا۔ البتہ ا س شرط کے ساتھ کہ وہ چیز ایسی چیزوں سے ہو جس میں طہارت شرط ہے جیسے لباس کہ جس میں وہ نماز پڑھتا ہو یا غذا اوربرتن۔

مسئلہ ۹۶: اگر کسی انسان کو یقین یا اطمینان ہوجائے کہ جو چیز نجس ہوگئی تھی اب وہ پاک ہوگئی ہے یا دو عادل یا ایک عادل شخص اس کے پاک ہونے کی خبر دے اسی طرح اگر ایک قابل اعتماد شخص جس کی کہی ہوئی بات کے برخلاف بات کا گمان نہ ہو کسی چیز کے پاک ہونے کی خبر دے تو وہ چیز پاک ہے۔

اوریہی حکم اس نجس چیز کے بارے میں ہے جو کسی شخص کے اختیار میں ہواوروہ اس کے پاک ہونے کی خبر دے جب کہ وہ شخص نجاست و طہارت کے مسئلے میں لاپرواہ نہ سمجھا جاتا ہو یا کسی مسلمان نے نجس چیز کو پاک کرلیا ہو اگرچہ معلوم نہ ہو کہ صحیح طرح پاک کیا ہے یا نہیں ۔ 

مسئلہ ۹۷: اگر کسی شخص کی یہ حالت ہوجائے کہ اسے کوئی نجس چیز دھوتے وقت یقین یا اطمینان ہی نہ آتاہو (جیسے وسواسی لوگ) تو وہ طہارت کے مسئلے میں عام افرادکے درمیان رائج طریقے پر اکتفاء کرسکتا ہے۔

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه