۱۰۔ نجاست کھانے والے حیوان کا استبراء
مسئلہ ۹۴: جس حیوان کو انسانی نجاست کھانے کی عادت پڑ گئی ہو اس کاپیشاب اورپاخانہ نجس ہے اوراگر اسے پاک کرنا چاہئیں تو ضروری ہے کہ اس کا استبراء کیا جائے یعنی اتنے عرصے تک اسے نجاست نہ کھانے دیں ، اسے پاک غذا دیں کہ پھر اسے نجاست کھانے والا نہ کہا جاسکے۔
ہاں احتیاط واجب یہ ہے کہ نجاست کھانے والےاونٹ کے ساتھ چالیس، گائے کے ساتھ بیس، بھیڑ کے ساتھ دس، مرغابی کے ساتھ پانچ، بہتر یہ ہے کہ سات اورگھریلو مرغی کے ساتھ تین دن اس طریقے پر عمل کیا جائے اوراگر مقررہ مدت گزرنے کے بعد بھی انہیں نجاست خور کہا جائے تو مزیداتنے عرصے تک مذکورہ طریقے پر عمل ضروری ہے کہ پھر انہیں نجاست خور نہ کہا جائے۔