۵۔انقلاب
مسئلہ ۷۳: اگر شراب خود بخود یا کوئی چیز مثلاً سرکہ یا نمک ملانے سے سرکہ بن جائے تو پاک ہوجاتی ہے۔
مسئلہ ۷۴: وہ سرکہ جو نجس انگور ، کشمش یا کھجور سے تیار کیا جائے نجس ہے۔
مسئلہ ۷۵: اگر انگور یا کھجور کےباریک چھلکے بھی ساتھ ہوں اور ان میں سرکہ ڈال دیاجاٹے تو کوئی حرج نہیں بلکہ اس میں کھیرے اوربینگن وغیرہ ڈالنے میں بھی اشکال نہیں ہے خواہ انگور یا کھجور کے سرکہ بننے سے پہلے ہی ڈالے جائیں سوائے اس کے سرکہ بننے سے پہلے یہ نشہ اورہوچکے ہوں۔
مسئلہ ۷۶: اگر انگور کے رس میں آگ پر رکھنے سے ابال آجائے تو وہ حرام ہوجاتا ہے اوراگر وہ اتنا ابل جائے کہ اس کا دو تہائی حصہ ختم ہوجائےاورایک تہائی باقی رہ جائے تو حلال ہوجاتا ہے۔
مسئلہ ۷۷: اگر انگور کا ایک دانہ کسی ایسی چیز میں گر جائے جو آگ پر ابل رہی ہواوروہ بھی ابلنے لگے لیکن وہ اس چیز میں حل نہ ہو تو صرف اس دانے کا کھانا حرام ہے۔
مسئلہ ۷۸: جس چیز کے بارے میں معلوم نہ ہو کہ یہ کچا انگور ہے یا پکا اگر اس میں ابال آجائے تو حلال ہے۔