۳۔ سورج
مسئلہ ۶۸: زمین عمارت اوردروازہ و کھڑکی کی طرح وہ چیزیں جو عمارتوں میں استعمال ہوتی ہیں اوراسی طرح دیوار کے اندر ٹھونکی ہوئی کیل کو پانچ شرطوں کے ساتھ پا ک کرتا ہے۔
۱۔ نجس چیز گیلی ہو ، اگر خشک ہو تو ضروری ہے کہ اسے کسی طرح تر کرلیا جائے تاکہ سورج اسے خشک کرے۔
۲۔ اگر اس چیز میں عین نجاست ہو تو اس سے پہلے کہ وہ جگہ سورج کے ذریعے خشک ہو عین نجاست کو ہٹادیا جائے۔
۳۔ کوئی چیز دھوپ ٹھہرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے پس اگر دھوپ پردے، بادل یا ایسی ہی چیز کے پیچھے سے نجس چیز پر پڑے اوراسے خشک کردے تو وہ چیز پاک نہیں ہوگی، البتہ اگر رکاوٹ اتنی نازک ہو کہ دھوپ کو نہ روکے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۴۔ سورج اکیلا ہی نجس چیز کو خشک کرے لہذا مثال کے طور پر اگر نجس چیز ہوا اوردھوپ سے خشک ہو تو پاک نہیں ہوتی ہاں، اگر ہوا اتنی ہلکی ہو کہ یہ نہ کہا جاسکے کہ نجس چیز کو خشک کرنے میں اس نے بھی کوئی مدد کی ہے تو پھر کوئی حرج نہیں۔
۵۔ عمارت کے جتنے حصے میں نجاست سرایت کر گئی ہے دھوپ اسے ایک ہی مرتبہ میں خشک کردے، پس اگر ایک مرتبہ دھوپ نجس زمین اورعمارت پر پڑےاوراس کا سامنے والا حصہ خشک کرے اوردوسری مرتبہ نچلے حصے کو خشک کرے تو اس کا سامنے والا حصہ پاک ہوجائے گا اورنچلا حصہ نجس رہے گا۔
مسئلہ ۶۹: سورج سے نجس چٹائی کا پاک ہونا محل اشکال بلکہ ممنوع ہے لیکن زمین میں اُگے ہوئے درخت، گھاس، کاٹنے سے پہلے سورج کی وجہ سے پاک ہوجاتےہیں۔