میرا ث کے متفرق مسائل
مسئلہ ۶۶۹: اگر باپ مر جائے تو اس کا قرآن، انگوٹھی، تلوار اور پہنے ہوئے کپڑے بڑے بیٹے کے ہیں اگر شروع والی تین چیزیں ایک سے زیادہ ہوں مثلاً دو قرآن یا دو انگوٹھی تو احتیاط واجب ہے کہ بڑا بیٹا ان میں دوسرے ورثاء کے ساتھ مصالحت کرے۔
مسئلہ ۶۷۰: اگر میت کے ایک سے زیادہ بڑے بیٹے ہوں مثلاً دو بیویوں سے ایک ساتھ دو بیٹے پیدا ہوئے ہوں تو سابقہ مسئلہ میں جو چیزیں بیان ہوئی ہیں دونوں آپس میں برابرتقسیم کریں۔
مسئلہ ۶۷۱: مسلمان کو کافر سے میراث ملتی ہے لیکن کافر کو مسلمان سے میراث نہیں ملتی چاہے وہ مرنے والے کا باپ یا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔
مسئلہ ۶۷۲: اگر جان بوجھ کر ظلم کرتے ہوئے قتل کرے تو قاتل مقتول کی میراث نہیں پائے گا۔