۱۰۔ کافر 

مسئلہ ۴۵: کافر یعنی وہ شخص جوخدا یا حضرت خاتم الانبیاء ﷺ کی رسالت یا قیامت کا منکر ہو یا خدا اوررسول ؐ میں شک رکھتا ہو، یا کسی کو خدا کا شریک گردانتا ہو یا خدا کے ایک ہونے کے بارے میں مشکوک ہو، نجس ہے۔ 

اسی طرح خوارج یعنی وہ افراد جو امام معصوم علیہ السلام کےخلاف خروج کریں، غلات یعنی وہ افراد جو کسی بھی امام علیہ السلام کی خدائی کے قائل ہوں یا یہ کہتےہوں کہ خدا ان میں حلول کر گیا ہے اورنواصب یعنی ہر وہ فرد جو کسی بھی امام علیہ السلام یا جناب سیدہ حضرت فاطہ زہرا علیہا السلام کا دشمن ہو نجس ہیں اور(اسی طرح) ہر وہ فرد جو ضروریات دین مثلاً نماز اورروزے میں سے کسی کا یہ جاننے کے باوجود کہ ضروریات دین میں سے ہے، منکر ہوجائے نجس ہے۔

مسئلہ ۴۶: اہل کتاب یعنی یہودی اورعیسائی بعید نہیں ہے کہ پاک ہوں لیکن احوط یہ ہے کہ ضرورت نہ ہونے کی صورت میں ان سے اجتناب کیا جائے۔

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه