قبر میں سوال
شیعہ کا عقیدہ ہے کہ قبر میں عقائد کے بارے میں سوال ہوگا۔ بالخصوس عقیدہ توحید، کہ تیرا رب کون ہے؟ عقیدہ رسالت کہ تیرا نبی کون ہے؟ اور عقیدہ ولایت کہ تیرا امام کون ہے؟ امام رضا علیہ السلام اپنے آباء طاہرین کے واسطہ سے رسول خدا ؐ سے نقل فرمایا ہے کہ آپ ؐ نے حضرت علی ؑ کو مخاطب کرکے فرمایا: بندہ سے مرنےکے بعد سب سے پہلا سوال توحید، رسالت اور تیری ولایت کا ہوگا جس کو اللہ نے قرار دیا ہے اور میں نے تیرے لیے قرار دیا ہے جو شخص اس کا اقرار کرے گا اور وہ اس کا معتقد بھی ہوگا وہ نعیم کی طرف چلا جائے گا جس کے لیے زوال نہیں۔([1])
امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: جو شخص چار چیزوں کا انکار کرے وہ ہمارے شیعوں سےنہیں ہے۔ معراج، قبر میں سوال ، جنت اور دوزخ کی خلقت اور شفاعت۔
عن ابی عبد اللہ قال لیس منّا من انکر اربعۃ المعراج، و سؤال القبر و خلق الجنۃ و النار و الشفاعۃ۔([2])