جنت اور دوزخ
شیعہ کا عقیدہ یہ ہے کہ جنت اور دوزخ خلق ہوچکی ہیں نہ یہ کہ بعد میں خلق ہوں گی۔ شیعہ کی دلیل قرآن کی آیات([1]) اور معراج پیغمبرؐ ہے چونکہ پیغمبر اسلام نے جنت کی سیر کی ہے اور دوزخ کا مشاہدہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ حضورؐ نے معراج سے واپسی پر اپنے اصحاب کو جنت و دوزخ کے بارے میں جو کچھ وہاں دیکھا تھا بقدر ضرورت بیان کیا ہے۔ امام رضا علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ جو کچھ جنت اور دوزخ کی فعلیت کا منکر ہے وہ آیات قرآن، اور معراج پیغمبرؐ کا منکر اور کافر ہے۔