سوال :آیامحرم کے مخصوص ایام میں اورسال کے باقی مخصوص ایام (ائمہ معصومین علیہم السلام کی شہادت وغیرہ) میں جلوس ومجالس عزا(عزاداری) کوبرپا کرنا چاہئے جو کہ ایک گاؤں یا شہر کی سطح پر ہے اورجس میں دوسرے فقہ حتی کہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی شریک ہوتے ہیں یا ہمیں ان ایام میں آپس میں مل کر ایک محدود پیمانے پر ایصال ثواب کی غرض سے دعاؤں کی محفل (مثلاً دعاء کمیل وغیرہ کا اہتمام کرنا چاہئے؟
جواب:ائمہ معصومین علیہم السلام کے بالخصوص ایام ہائے شہادت کو عزاداری کرنا کار ثواب ہے اورخوشنودی محمدوآل محمد علیہم السلام کا ذریعہ ہے مجالس عزا کے ساتھ دعاؤں کا پڑھنا منافات نہیں رکھتا مجالس عزا سے پہلے یا بعد میں دعائے کمیل دعائے توسل وغیرہ بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔ اورمعصوم فرماتے ہیں کہ ہمارے شیعہ ہماری خوشی کے ساتھ خوشی اورغمی میں غمگین ہوتے ہیں کوشش کرنی چاہئے کہ ائمہ طاہرین علیہم السلام کے ایام ولادت اورشہادت احسن انداز سے منائے جائیں ان کے فضائل ومصائب بیان کرنے کے علاوہ ان کی نورانی تعلیمات کو بھی بیان کیا جائے تاکہ ان پر عمل پیرا ہو کر مومنین دنیا وآخرت کی سعادت حاصل کر سکیں۔