خاتمہ
عزاداری کے متعلق سوالات کے جوابات
سوال:ہمارے مذہب حقہ میں مجلس امام حسین علیہ السلام کی کیااہمیت ہے؟
جواب :محمدوآل محمد علیہم السلام کی محبت دین کی بنیاداور ان کا ذکر (فضائل ومصائب)اور ان کی تعلیمات کی ترویج افضل عبادت ہے پربائی مجالس عزاداری امام حسین علیہ السلام ، ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت ہے ۔ مجالس عزاداری کا انعقاد، رونا رلانا، ماتم داری مومنین کو طعام (نیاز کھلانا)یہ سب امور تعظیم شعائر ، احیاء امر آل محمد ۖ اورترویج دین ہے۔
حضرت امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت کی خبر سن کرانبیاء علیہم السلام نے ان کی شہادت سے پہلے گریہ کیا ہے۔
گریہ کے فضائل کی روایات کو محدث جلیل القدر علامہ مجلسی نے اپنی کتاب بحار الانوار جلد ٤٤ میں ذکر فرمایا ہے:
مخفی نہ رہے کہ عزاداری کے بارے میں بے جا وسوسے صحیح نہیں ہیں عزاداری امام حسین علیہ السلام ضروریات مذہب میں سے ہے۔ اورمودت آل محمد علیہم السلام کا واضح مصداق ہے۔