مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام پررونا خداکو بھی پسند ہے
اس بات کی گواہی اہل سنت کے پیران پیر شیخ عبد القادر جیلانی نے بھی دی ہے ۔
شیخ نے ایک روایت نقل کی ہے کہ ابو نصر اپنےباپ سےاوروہ جعفر بن محمد سےروایت کرتے ہیں کہ جس روز حضرت امام حسین علیہ السلام نے شہادت پائی ہے اس دن سترہزار فرشتےآپ کی قبر پرنازل ہوئے ہیں اور وہ آپ کی مظلومی اور حالت زار پر قیامت تک روتے رہیں گے ۔(١)
مذکورہ روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ شہید پر گریہ و بکاء بدعت نہیں بلکہ یہ فعل اس قدر مستحسن اورپسندیدہ ٔ خداہے کہ خدوند متعال نے ملائکہ سے اپنی عبادت کا کام نہیں لیا بلکہ ان کو مظلومیت سید الشہداء پر گریہ کرنے پر متعین کیا ہے اوریہی ملائکہ کی عبادت ہے ۔
(۱)ملاحظہ ہو اہل سنت کی معتبر کتب غنیة الطالبین ص٤٧٢
فرائد السمطین،ج٢، ص١٧٤
مقتل الحسین خوارزمی، ص١٦٩
ذخائر العقبیٰ ص١٥١
ہمارے مذکورہ حوالہ جات کو دیکھنے کے بعد منصف مزاج لوگوں کے لئے عزاداری پر اعتراض کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہتی ۔
دعا گو ہوں کہ خداوند متعال بحق معصومین علیہم السلام سب کو حق سمجھنےاور حق پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے ۔