عزاداری پر اعتراض کرنے والے ذیل واقعہ کا کیا جواب دیں گے
جنگ صفین کے سفر پر کربلا کے مقام سے گزرتے ہوئے حضرت علی مرتضیٰ علیہ السلام شدید روئے جب رونے کی وجہ پوچھی گئی تو فرمایا یہاں میرا بیٹا حسین مظلومیت اورغربت کی حالت میں مارا جائے گا۔(۱)
نوٹ:یادرہے اس سفر میں حضرت امام حسین علیہ السلام، حضرت علی علیہ السلام کے ہمراہ تھے ابھی امام حسین شہید بھی نہیں ہوئے تھے توحضرت علی مرتضیٰ ان کی آنے والی مصیبتوں کویاد کر کے گریہ فرمارہے ہیں آیاحضرت علی مرتضیٰ کا یہ فعل ثبوت عزاداری کے لئے کافی نہیں ہے ؟''فاعتبروا یا اولی الابصار''.
امام حسین علیہ السلام کی عزاداری پر اعتراض کرنے والو ام المومنین عائشہ نے وفات رسول ۖ پر ماتم کیا ہے اگر ماتم کرنے سےانسان جہنمی ہوجاتا ہے تو ام المومنین کے بارے میں کیا کہو گے ۔
حضرت عائشہ فرماتی ہیں:''قمت والتدم مع النساء واضرب وجھی''.(۲)
ام المومنین عائشہ سےروایت ہے کہ وفات رسول ۖ سے قبل آنحضرت ۖ کا سر مبارک میری گود میں تھا جب حضورۖ کی وفات ہوئی اور روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی تو میں نے حضور ۖ کا سر اقدس اٹھا کر تکیے پر رکھااور خود باقی بیبیوں کے ساتھ سینہ کوبی کرتی ہوئی اٹھ کھڑی ہوئی اورمیں نے اپنا منہ پیٹ لیا۔
نوٹ: ام المومنین کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت ۖ کی دوسری بیویوں نے بھی ماتم کیا ہےیاد رہے حضرت ۖ کی وفات کے وقت آنجناب کی نو بیویاں زندہ تھیں اگر نو عورتیں مل کر ماتم کریں یہ توماتمی حلقہ بن جاتا ہے اگر بقول ملاں ماتم حرام ہے تو کیا بانی شریعت کی یہ سب بیویاں حرمت ماتم سے نا واقف تھیں ؟
نوٹ:نمبر٢۔بعض ملاں کہتے ہیں کہ ماتم کرنے سےانسان جہنمی بن جاتا ہے ان ملاؤں سے ہمارا یہ سوال ہے کہ ماتم تو ازواج نبی نے بھی کیا ہے ان کے متعلق کیا فتویٰ ہے !؟
(۱)ملاحظہ ہو الصواعق المحرقہ، ص١٩٣ طبع مصر ؛ تذکرة الخواص ص٢٥٠ الفصول المہمہ ص١٧٢ ۔ ١٧٣.
(۲)السریة النبویہ لابن ہشام جزء الرابع ص٣٠٥ طبع مصر