(اِنَّ ﷲَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ یَاَ ایُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوا تَسْلِیمًا)
سورہ احزاب،آیت٥٦
''بے شک اللہ اور اس کے فرشتے پیغمبرۖ(اور اْن کی آل) پردرود بھیجتے ہیں تواے ایمان والوتم بھی اْس پردرود بھیجتے رہو اوربرابرسلام کرتے رہو''.
مقدمہ
صلوات کی فضیلت کسی پرمخفی نہیں ہے صلوات پڑھناخداکوبہت پسند ہے صلوات؛محمدوآل محمد علیہم السلام کی خوشنودی کاموجب بنتی ہے،صلوات سے دعاقبول ہوتی ہے.
ہم نے اس مختصر رسالہ میں تبرکاًصلوات کی فضیلت کے بارے میں آئمہ معصومین علیہم السلام کی چنداحادیث پیش کی ہیں تاکہ مومنین کے قلوب مزیدمنور ہوجائیں.
نیزصلوات کی کیفیت اہل سنت کی معتبر کتب سے پیش کی ہے خداوندمتعال اہل سنت کوبھی سیدالانبیاء حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فرمان کے مطابق صلوات پڑھنے کی توفیق عطافرمائے.چونکہ بعض لوگ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانام لیتے ہیں تو اْن کی آل پاک پرصلوات نہیں پڑھتے حالانکہ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کافرمان ہے جب مجھ پرصلوات پڑھوتومیری آل پربھی صلوات پڑھو.
آخر میں حاجت روائی کے لئے صلوات کے ذریعے توسلات کوبھی ذکرکردیا ہے جوکہ مجربات سے ہیں.
دعاگوہوں کہ خداوندمتعال سب مسلمانوں کوسیدالانبیاء حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اْن کی آل پاک کے ارشادات پرعمل کرنے کی توفیق عطافرمائے.
والسلام علی من اتبع الھدی
سیدمظہرعلی شیرازی(حوزہ علمیہ قم المقدسہ)
١٨ربیع الثانی١٤٢٨