فضائل وفوائدصلوات
صلوات خداکی طرف سے انسانوں کے لیے بہترین ہدیہ ہے.
صلوات روح کوروشنی دیتی ہے
صلوات موجب تقرب ہے
صلوات ذکرالٰہی ہے
صلوات خواب میں پیغمبر ۖ کی زیارت کی رمزہے
صلوات بہشتی تحفہ ہے
صلوات فقروتنگدستی کودورکرتی ہے
صلوات نفاق(منافقت)کودورکرتی ہے
صلوات قنوت،رکوع وسجود میں نمازکی زینت ہے اورتشہد میں واجب ہے
صلوات دعاکی قبولیت کاموجب ہے لذادعاکے اول وآخرمیں محمدوآل محمد علیہم السلام پرصلوات پڑھی جائے.اوردعا میںخداکو محمدوآل محمدعلیہم السلام کاواسطہ دیاجائے.
صلوات پل صراط پرنورہے
صلوات قبرمیں نور ہے
صلوات بہشت میں نور ہے
صلوات عالم برزخ اورقیامت میں انیس ہے
صلوات جہنم کی آگ سے بچانے کی سپرہے
صلوات قیامت کے دن برترین اعمال میں سے ہے
صلوات شفاعت نبی ۖ کاموجب ہے
صلوات جہنم کی آگ کوخاموش کرتی ہے
صلوات گناہوں کوختم کردیتی ہے.حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جوایک دفعہ مجھ پر(خلوص نیت اورمعرفت کے ساتھ)درودپڑھے اس کاکوئی گناہ باقی نہیں رہتا.
صلوات جوشخص لکھتے وقت نبی ۖ پرصلوات لکھتاہے جب تک وہ تحریر باقی ہے فرشتے اس کے لیے طلب آمرزش کرتے ہیں.
صلوات سے حاجتیں پوری ہوتی ہیں اورشفاکاموجب ہے
صلوات کثرت کے ساتھ پڑھنا سختی موت سے محفوظ رہنے کاموجب بنتی ہے.
اورجو''اللھم صلّ علی محمدوآل محمد''پڑھتاہےخدا اس کوبہتر٧٢شہداء کاثواب عنایت فرماتاہے وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجاتاہے جس طرح ماں کے پیٹ سے پیداہواہے