باب چہارم دراصطلاحات متفرقہ

من حدث ونسی: محدث کسی وقت ایک حدیث بیان کرتاہے پھروہ روایت اور اس روایت کابیان کرنا اس کے ذہن سے اترجاتاہے اس حدتک کہ جو لوگ اس سے سن چکے تھے ان کے یاددلانے پربھی وہ روایت اسے یادنہیں آتی ایسے محدث سے وہی روایت کرنے والے اگرثقات ہیں تووہ روایت مقبول ہے.

المزیدفی متصل الاسانید: وہ راوی جوکسی سندمیں دوراویوں کے درمیان بڑھادیاجائے حالانکہ سندکے بغیرہی متصل ہو.

روایت الاقران: ایک راوی کاروایت کے متعلقہ امور(سن ملاقات مشایخ وغیرہ) میں اپنےبرابر کے راوی سےروایت لینا.

المندبج: مذکورہ بالاصورت میں دونوں راویوں کاایک دوسرے سےروایت لینا.

روایةالاکابرعن الاصاغر: بڑےطبقہ کے راوی کاچھوٹے طبقے کے راوی سےروایت لینا.

السابق وللاحق: وہ راوی جوایک ہی شیخ سےروایت کریں لیکن ان دونوں کی موت کادرمیانی عرصہ خاص لمباہوبعض ایسے دوراویوں کی موت کادرمیانی وقفہ ایک سوپچاس سال تک پایاگیاہے.

المسلسل: وہ حدیث ہے جس کی سند کے تمام راوی صیغہ ادامیں یاکسی دوسری ایسی کیفیت میں جوروایت سے تعلق رکھتی ہومتفق ہوں.

المتفق المتفر ق: وہ ایک سے زائد راوی جن کے اپنے اسماء بھی متفق ہوں اور ان کے اباء یا اباء کے ساتھ اجدادکے اسماء بھی متفق ہوں .

الموتلف والمختلف: وہ ایک سے زائد راوی جن کے اسماء صورت خطی میں توایک جیسے ہوں لیکن تلفظ میں مختلف ہوں جیسے جریراورحریز.

المتشابہ: وہ ایک سے زائد راوی جن کے اسماء متفق ہوں لیکن ان کے اباء کے اسماء لکھنے میں متفق اورتلفظ میں مختلف ہوں یاان کے اباء کے اسماء لکھنے میں متفق ہوں لیکن ان کے اپنے اسماء لکھنے میں متفق اورتلفظ میںمختلف ہوں یا ان کے اپنےاور ان کے اباء کے اسماء متفق ہوں لیکن ان کی نسبتوں میں اتفاق خطی اوراختلاف لفظی ہو.

نوٹ:رواةکے طبقات ،تاریخھای ولادت ووفات اوطان وبلدان کاعلم ہوناضرری ہوتاہے .چونکہ ان کے بغیر اتصال اور انقطاع اسانید میں بہت سی غلط فہمیاں پیداہوسکتی ہیں .نیزرواة کے القابات اور کنیتوں کاعلم ہوناضروری ہے.(١)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱) اصطلاحات المحدثین.

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه