طبقات کی معرفت
طبقات کی معرفت ایک اصطلاحی چیز ہے.
لوگوں میں سے بعض نے سب صحابہ کوایک طبقہ قراردیاہے پھران کے بعد تابعین کودوسرا طبقہ قراردیاہے.اوراتباع التابعین کوتیسراطبقہ قراردیاہے(١) اوراسی طرح آگے.بعض حفاظ نے تابعین کے پندرہ طبقے بیان کیئے ہیں.(٢)
بعض خودصحابہ میں طبقہ بندی کے قائل ہیں اوراسی طرح تابعین میں اوربعض ہرصدی میں سالوں کے حوالے سے طبقہ بندی کے قائل ہیں.مثلاً ہرچالیس سال.
طبقات کے حوالے سے محمدبن سعد کاتب واقدی کی کتاب الطبقات الکبیر بہترین کتاب اورکثیر الفائدہ ہے.اگرچہ انہوں نے اس کتاب میں ضعیف راویوں سے بہت روایت کی ہے.
نیز طبقات میں علاّمہ ذھبی کی کتاب تاریخ بھی مہم ہےاوران کی کتاب طبقات الحفاظ بھی بہت مفیدہے.(٣)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۱) الباعث الحیثیت ص٢٤٥.
(۲) مقدمہ ابن صلاح ص١٨٠.
(۳) الباعث الحیثیت ص٢٤٥