مقدمہ
حدیث کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ہےقرآن کے بعد دوسرا منبع، حدیث ہے.حدیث کے اثبات کے لیے علماء علم رجال نے اصول اورقواعد بیان فرمائے ہیں.یہ رسالہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اس رسالہ میں جن کتب اوررسائل سے استفادہ کیا گیا ہے ان میں سے سب سے بیشتر استفادہ ، شہید ثانی کی کتاب الدرایة سے کیا گیا ہے بلکہ اسی کی روشنی میں اورترتیب کے لھاظ سے متن میں مختصر تصرف اوراضافات کے ساتھ تحریر کیاہے.جس میں مختصرا، علم درایت اورحدیث کی اقسام،ضروری قواعداور اصطلاحات، بیان کی گئی ہیں. نیزخاتمہ میں علم الرجال کے متعلق ، مفید مطالب اور نکات کو ذکر کیا ہے تاکہ اردو زبان والے بھی اس علم سے آشناہوجائیں حقیر نے اس رسالے کا نام قواعد الحدیث وصطلاحاتہ رکھا ہے امید ہے کہ قارئین اس رسالہ سے بخوبی استفادہ مددحاصل کرسکیں گے.
خداوندمتعال بحق محمدوآل محمدعلیہم السلام سب کوحق سمجھنے اورحق پرعمل کرنے کی توفیق عطافرمائے.
والسلام علی من اتبع الھدی
خادم علوم آل محمدعلیہم السلام
سیدمظہرعلی شیرازی
حوزہ علمیہ قم المقدسہ
٢ربیع الاول١٤٢٨ھ ق