اجارہ کے مسائل
مسئلہ ۵۶۴:اگر مکان یا دوکان کو کرایہ پر لے اور مالک یہ شرط لگائے کہ وہ خود اس سے استفادہ کرے تو مستاجر (کرایہ
پر لینے والا) اس کو آگے کسی اور کو کرایہ پر نہیں دے سکتا۔
مسئلہ ۵۶۵: جس چیز کو اجارہ پر لیا گیا ہو اگر وہ تلف ہوجائے اور مستاجر نے اس کی نگہداشت میں کوتاہی نہ کی ہو اور اس سے فائدہ اٹھانے میں بھی افراط سے کام نہ لیا ہو تو پھر وہ اس چیز کے تلف ہونے کا ذمہ دار نہیں ہے۔
مسئلہ ۵۶۶: اگر اجارہ کی مدت ختم ہونے سے پہلے مالک اپنا مال مستاجر کے ہاتھ بیچ ڈالے تو اجارہ فسخ نہیں ہوتا اور مستاجر کو چاہیے کہ اس چیز کا کرایہ مالک کو دے اور اگر مالک اس مستاجر کے علاوہ کسی اور شخص کے ہاتھ بیچ دے تب بھی یہی حکم ہے۔