اجارہ پر دیئے جانے والے مال سے استفادہ کی شرائط

مسئلہ ۵۶۳:جس استفادہ کے لیے مال اجارہ پر دیا جاتا ہے اس کی چار شرطیں ہیں:

  1. 1.یہ کہ استفادہ کرنا حلال ہو لہذا دکان کا شراب بیچنے یا شراب ذخیرہ کرنے کے لیے کرایہ پر دینا اور حیوان کو شراب کی حمل و نقل کے لیے کرایہ پر دینا باطل ہے۔
  2. 2.ان کاموں کے لیے پیسہ خرچ کرنا سفاہت اور غیر عقلائی نہ ہو اور اسی طرح وہ عمل شرع کی نطر میں بلا معاوضہ سر انجام دینا واجب نہ ہو لہذا میت کی تجہیز کے لیے اجیر ہونا جائز نہیں۔
  3. 3.جو چیز کرائے پر دی جائے اگر اس سے کئی فائدے اٹھائے جاسکتے ہوں تو جو فائدہ اٹھانے کی مستاجر کو اجازت ہو اسے معین کرنا چاہیے۔
  4. 4.استفادہ کرنے کی مدت کا تعین کرلیا جائے اور اگر مدت معلوم نہ ہو لیکن عمل معین کر دیا جائے مثلاً درزی کے ساتھ معاہدہ کر لیا جائے کہ وہ ایک معین لباس ایک مخصوص طرز پر سئے گا تو یہ کافی ہے۔
© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه