سونے چاندی کو سونے چاندی کے عوض بیچنا
مسئلہ ۵۵۴:اگر سونے کو سونے سے یا چاندی کو چاندی سے بیچا جائے تو خواہ وہ سکہ دار ہوں یا بے سکہ اگر ان میں سے ایک کا وزن دووسرے سے زیادہ ہو تو ایسا سودا حرام اور باطل ہے۔
مسئلہ ۵۵۵: اگر سونے کو چاندی سے یا چاندی کو سونے سے بیچا جائے تو سودا صحیح ہے اور ضروری نہیں کہ دونوں کا وزن برابر ہو۔
مسئلہ ۵۵۶: اگر سونے یا چاندی کو سونے یا چاندی کے عوض بیچا جائے تو بیچنے والا اور خریدار کو چاہیے کہ ایک دوسرے سے جدا ہونے سے پہلے جنس اور اس کا عوض ایک دوسرے کے حوالے کر دیں اور اگر جس چیز کے بارے میں معاملہ طے ہوا ہو اس کی کچھ مقدار بھی متعلقہ شخص کے حوالے نہ کی جائے تو معاملہ باطل ہے۔
مسئلہ ۵۵۷: اگر بیچنے والے یا خریدار میں کوئی ایک طے شدہ مال پورا پورا دوسرے کے سپرد کردے لیکن دوسرا کچھ مقدار دوسرے کے سپرد کردے اور پھر وہ ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں تو اگرچہ اتنی مقدار کے متعلق معاملہ صحیح ہے لیکن جس کو پورا مال نہ ملا ہو وہ سودا فسخ کرسکتا ہے۔
مسئلہ ۵۵۸: اگر کان کی چاندی کی مٹی کو خالص چاندی سے اور کان کے سونے کی مٹی کو خالص سونے سے بیچا جائے تو سودا باطل ہے لیکن چاندی کی مٹی کو سونے سے اور سونے کی مٹی کو چاندی سے بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔