معاملہ سلف (پیش خرید)
مسئلہ ۵۵۲:معاملہ سلف یہ ہے کہ خریدار نقد رقم دے اور جنس کو کچھ مدت بعد میں بیچنے والے سے لے۔ یہ سودا ادھار سودے کے برعکس ہے۔
اگر خریدار کہے کہ میں اس رقم کو دیتا ہوں مثلاً چھ ماہ بعد فلاں جنس کو لوں گا بیچنے والا قبول کرلے یابیچنے والا رقم کو لے لے اور کہے کہ فلاں جنس کو میں نے بیچا اور اسے چھ ماہ کے بعد دوں گا، یہ معاملہ صحیح ہے۔