وہ چیزیں جو خرید اور فروش میں مستحب ہیں
مسئلہ ۵۴۶:کچھ چیزیں خرید و فروش میں مستحب ہیں:
- 1.جنس کی قیمت میں خریداروں کے درمیان فرق نہ ڈالے۔
- 2.جنس کی قیمت میں سخت گیری نہ کرے۔
- 3.جس نے اس کے ساتھ معاملہ کیا ہے اگر وہ پشیمان ہوجائے اور اس سے معاملہ توڑنے کی خواہش کرے تو اس کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے معاملہ توڑ دے۔
- 4.جس چیز کو بیچ رہا ہے (وزن کی رو سے) اسے زیادہ دے اور جس چیز کو خرید رہا ہے کم لے۔