بیچنے والے اور خریدار کے شرائط
مسئلہ ۵۴۵: بیچنے والے اور خریدار کے کچھ شرائط ہیں:
- 1.بالغ ہوں
- 2.عاقل ہوں
- 3.سفیہ (نادان) نہ ہوں یعنی اپنے مال کو بیکار کاموں میں صرف نہ کریں۔
- 4.خرید و فروخت کا ارادہ رکھتے ہوں۔ پس اگر مثلاً مذاق میں کہے کہ میں نے اپنا مال بیچ دیا تو سودا وجود میں ہی نہیں آئے گا۔
- 5.کسی نے ان کو مجبور نہ کیا ہو۔
- 6.یہ کہ جس جنس اور عوض کو دے رہے ہوں ان کے مالک ہوں یا مالک پر ولایت یا اس کی جانب سے وکالت یا اجاز ت رکھتے ہوں۔