احکام خمس
مسئلہ ۵۰۸: اگر کوئی شخص جس پر خمس واجب ہے اور اس مال پر سال گزر چکا ہے جب تک خمس نہیں دیتا اور خمس دینے کا ارادہ بھی نہیں رکھتا اس مال میں تصرّف نہیں کرسکتا۔
مسئلہ ۵۰۹: اگر کوئی شخص خمس ادا کیے بغیر اس مال سے گھر یا لباس خریدے تو اس لباس میں یا اس گھرمیں نماز پڑھنا باطل ہے۔
مسئلہ ۵۱۰: اگر کوئی شخص قناعت سے کام لیتے ہوئے سال بعد زیادہ بچت کرے پھر بھی اس کو خمس دینا ہوگا۔
مسئلہ ۵۱۱:کھانے پینے کی وہ چیزیں جو سال کی درآمد سے خریدی ہیں مثلاً چاول، گندم، گھی ، چائے وغیرہ اگرسال کے آخر میں بچ جائیں تو ان پر خمس ہے۔
مسئلہ ۵۱۲: اگر کوئی شخص سال کی کمائی میں سے گھر کا سامان خریدے اور سال کے درمیان میں اس سامان کی ضرورت نہ رہے تو واجب ہے کہ خمس دے۔
مسئلہ ۵۱۳: اگر بالغ ہونے سے پہلے کسی شخص کے پاس کوئی رقم ہو اور اس سے فائدہ حاصل کیا ہو تو بالغ ہونے کے بعد اس پر خمس واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۵۱۴: جو مال کسی فقیر نے بطور خمس حاصل کیا ہو اگر سال کے مخارج سے زائد بھی ہو اس پر خمس نہیں ہے۔ ہاں اگر اس مال سے اس نے نفع کمایا ہو تو اس کا خمس ادا کیا جائے۔ جو مال بطور زکوۃ ، صدقات وغیرہ سے حاصل کیا ہو اگر سال کے اخراجات سے زیادہ ہوتو اس کا خمس، احتیاط کی بنا پر ادا کرنا چاہیے۔