خمس کا سال

مسئلہ ۵۰۶: ہر شخص کے لیے خمس کا حساب کرنے کے لیے سال کی ابتدا اس کی پہلی کمائی سے ہے۔

اس لئے سال کی ابتداء برائے:

کسان                 فصل (اناج کی پہلی کٹائی۔

ملازم                  جب پہلی تنخواہ لے گا۔

مزدور                 پہلی مزدوری جو حاصل کرے گا۔

دوکاندار     کسی چیز کا سودا کرنے کے بعد پہلی کمائی۔

مسئلہ ۵۰۷: درج ذیل چیزوں پر خمس نہیں ہے:

  1. 1.وہ حق مہر جو عورت لیتی ہے نیز طلاق خلع کے عوض میں جو مال ملتا ہے۔
  2. 2.وہ مال کہ جو فقیر شخص بعنوان خمس حاصل کرتا ہے۔
  3. 3.وہ مال کہ جو وراثت میں ملتا ہے (لیکن اگروارث کو علم ہو کہ مرنے والے نے اپنے مال کا خمس نہیں دیا تھا حالانکہ اس پر خمس دینا ضروری تھا تو احتیاط واجب یہ ہے کہ وارث اس مال کا خمس ادا کرے)۔
© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه