سال کا خرچہ
مسئلہ ۵۰۴: انسان اگر تجارت، زراعت، کارخانہ یا مزدوری کرکے یا کسی ادارے میں کام
کرکے کوئی منافع حاصل کرے ، اپنا اور اپنے بیوی بچوں اور وہ لوگ کہ جن کا نان فقہ اس کے ذمے ہے کا سال کا خرچہ نکال کر جو بچ جائے اس کا خمس ادا کرنا ضروری ہے۔
خرچ کی تفصیل درج ذیل ہے:
- 1.خوراک اور لباس
- 2.گھر کا سامان (برتن، ٹیلیفون، میٹر وغیرہ)
- 3.گھر اور گاڑی خریدنا
- 4.مہمانوں کا خرچہ
- 5.بیٹی کا جہیز
- 6.شادی کا جائز خرچہ
- 7.حج اور زیارات پر جانے کا خرچہ
- 8.انعام دینا
- 9.صدقہ، نذر اور کفارہ دینا
- 10.ضروری کتابیں خریدنا
- 11.سال کے دوران مجلس ، عزاداری امام حسین علیہ السلام کروانے کا خرچہ
مسئلہ ۵۰۵: اگر مذکورہ چیزیں سال کی درآمد میں تھیں تھیہ کی جائیں اور اپنی شان سے زائد بھی نہ ہوں تو ان پر خمس واجب نہیں ہے۔ لیکن اگر ایسی رقم یا مال سے ان کو حاصل کیا جائے جس پر سال گزر چکا ہو تو اس کا خمس ادا کرنا ضروری ہے۔