سونے اور چاندی کا نصاب

سونا

مسئلہ ۴۹۳:سونے کے دو نصاب ہیں:

اگر سونا جس میں زکات کی شرائط پائی جائیں وہ بیس مثقال شرعی معادل پندرہ مثقال صرفی ہو تو اس میں۴۰/۱ حصہ زکات واجب ہے۔

دوسرا نصاب: چار مثقال شرعی جو کہ تین مثقال (معمولی) (صرفی) ہوتا ہے۔ یعنی اگر پندرہ مثقال پر تین مثقال کا اضافہ ہوجائے تو پورے اٹھارہ مثقال کی زکات چالیسویں حصے کے اعتبار سے دینا ضروری ہے اوراگر تین مثقال سے کم کا اضافہ ہو تو صرف پندرہ مثقال کی زکات دے دے اور اس سے زیادہ پر زکات نہیں ، اسی طرح جس قدر اضافہ ہوتا جائے یعنی اگر پورے تین مثقال کا اضافہ ہو تو ضروری ہے کہ سارے سونے کی زکات دی جائے اور اگر اس سے کم کا اضافہ ہو تو جتنی مقدار کا اضافہ ہو اس پر زکات نہیں۔

چاندی 

مسئلہ ۴۹۴: چاندی کے دو نصاب ہیں:

۱۰۵ مثقال معمولی پر ۴۰/۱ زکات ہوگی۔

۱۲۶ مثقالی معمولی اور اسی ترتیب سے ہر ۲۱ مثقال معمولی کہ جو اضافہ ہوگا اس کے اوپر ۴۰/۱ حصہ اس سارے مجموع سےمورد زکات ہوگا۔

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه