اقامت
مسئلہ ۲۴۴: اقامت کی انیس فصلیں ہیں:
اَللہُ اَکۡبَر ُ(۲ مرتبہ): اللہ توصیف کیے جانے سے بالا تر ہے۔
اَشۡہَدُ اَن لَا اِلہَ اِلّا اللہ (۲) مرتبہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔
اَشۡہَدُ اَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوۡلُ اللہ ِ(۲ مرتبہ): میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔
اَشۡہَدُ اَنَّ عَلِیّاً وَلِیُّ اللہِ (۲ مرتبہ): میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت علی علیہ السلام اللہ کے ولی ہیں۔
حَیَّ عَلی الصَّلوٰۃِ (۲ مرتبہ): نماز کی طرف آؤ۔
حَیَّ عَلی الفَلاحِ (۲ مرتبہ): کامیابی کی طرف آؤ۔
حَیَّ عَلیٰ خَیۡرِ الۡعَمَلِ (۲ مرتبہ): بہترین کام کی طرف آؤ۔
قَدۡ قَامَتِ الصّلوٰۃ (۲ مرتبہ): یقیناً نماز قائم ہوگئی۔
اَللہُ اَکۡبَرُ (۲ مرتبہ): اللہ توصیف کیے جانے سے بالاتر ہے۔
لَا اِلٰہَ الّا للہُ(ایک مرتبہ): اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔