۹۔ عین نجاست کا دورہونا
مسئلہ ۹۲: اگر کسی حیوان کا بدن عین نجاست مثلاً خون یا نجس شدہ چیز مثلاً نجس پانی سے آلودہ ہوجائے تو اس نجاست کے دورہوتے ہی حیوان کا بدن پاک ہوجاتا ہے۔ یہی صورت انسانی بدن کے اندرونی حصوں مثلاً منہ اور ناک کے اندر کی ہے مثال کے طور پر اگر مسوڑھوں سے خون نکلے اورلعاب دہن میں گھل کر ختم ہوجائے تو منہ کے اندرونی حصے کو پاک کرنا ضروری نہیں ہے لیکن اگر عاریہ یا مصنوعی دانتوں سے منہ کا خون لگ جائے تو انہیں پاک کرنا ضروری ہے۔
مسئلہ ۹۳: اگر نجس گرد و غبار خشک کپڑے، قالین یا ایسی ہی کسی چیز پر بیٹھ جائے چنانچہ کپڑے وغیرہ کو یوں جھاڑ لیا جائے کہ نجس مٹی یا خاک اس سے الگ ہوجائے تو س کے بعد اگر کوئی تر چیز کپڑے وغیرہ کو مس ہوجائے تو وہ نجس نہیں ہوگی۔