مطہرات
مسئلہ ۴۸: بارہ چیزیں نجاست کو پاک کرتی ہیں اورانہیں مطہرات کہا جاتا ہے:
۱۔ پانی ۲۔ زمین ۳۔ سورج
۴۔ استحالہ ۵۔ انقلاب ۶۔ انتقال
۷۔ اسلام ۸۔ تبعیت ۹۔ عین نجاست کا زائل ہونا
۱۰۔ نجاست خور جانور کا استبراء ۱۱۔ مسلمان کا غائب ہوجانا ۱۲۔ ذبح کیے گئے جانور کے بدن سے معمول کے مطابق خون کا نکل جانا۔