جواز گریہ کےمزید دلائل
قرآن مجید نے بھی حضرت یعقوب نبی کا اپنے زندہ بیٹے یوسف پر گریہ کرنے کی شہادت دی ہے :(وَقَالَ یَاَسَفَی عَلَی یُوسُفَ وَابْیَضَّتْ عَیْنَاہُ مِنَ الْحُزْنِ فَہُوَ کَظِیم) (١)''اورکہا ہائے یوسف اور آپ کی آنکھیں رونے سے سفید ہوگئیں جب کہ آپ بڑے صابر تھے''۔
قابل غوربات یہ ہے کہ حضرت یعقوب کا اپنے زندہ بیٹے پر رونے کے باوجود قرآن ان کو صابر کہہ رہا ہے۔''فتدبر جیدا ولاتکن من الغافلین''
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۱)سورۂ مبارکہ یوسف آیہ ٨٤.