بسم اللہ الرحمن الرحیم و لہ الحمد

(لاَیُحِبُّ اﷲُ الْجَہْرَ بِالسُّوئِ مِنْ الْقَوْلِ ِلاَّ مَنْ ظُلِمَ)

(سورۂ نساء آیت(١٤٨)

اللہ (کسی کے ) کھلے لفظوں میں بُرا کہنے کو پسند نہیں کرتا مگر مظلوم (ظالم کی برائی بیان کرسکتا ہے)

مقدمہ

یہ رسالہ عزاداری کے جواز کے اثبات کے بارے میں ہے،اور اس رسالہ میں دو باب اور ایک خاتمہ ہے جس میں عزادری امام حسین علیہ السلام کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے ہیں ، دوسرےباب میں صرف ان روایات کو ذکر کیا گیا ہے جو رسول خدا ۖ سے منقول ہیں،منصف مزاج کے لئے رسالہ میں مندرج حوالہ جات میں کفایت ہے۔

خداوندعالم بحق محمد و آل محمد علیہم السلام سب کو حق سمجھنےاور حق پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔

                                    والسلام علی من اتبع الہدی

                                    خادم علوم آل محمدۖ

                                    سید مظہر علی شیرازی حوزہ علمیہ قم المقدسہ

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه