صلوات کااجرجنت ہے

قال ۖ جائنی جبرائیل قال انہ لایصلی علیک احدالا ویصلی علیہ سبعون الف ملک ومن صلی علیہ سبعون الف ملک کان من اھل الجنة.

حضور ۖ نے فرمایا میرے پاس جبرائیل آئے اورعرض کیا(کہ) آپ پر کوئی صلوات نہیں پڑھتامگر یہ کہ سترہزار ملائکہ اس پردرود پڑھتے ہیں اورجس پرسترہزار ملائکہ درودپڑھیں وہ اہل بہشت سے ہوگا.

نوٹ:ملائکہ کے درودپڑھنے کامطلب یہ ہے وہ استغفار کرتے ہیں اور وہ خداسے مومن کے لیے طلب بخشش کرتے ہیں.

ایک روایت میں ہے کہ جب حضور اکرم ۖ معراج پرتشریف لے گئے تو ملائکہ میں سے ایک فرشتے نے جس نے بیس ہزار سال کے عرصہ میں نمازپڑھی ہوئی تھی جس کارکوع پانچ ہزار سال اورسجود بھی پانچ ہزار سال کاتھا اس نے چاہاکہ اس نماز کا ثواب حضرت ۖ کوہدیہ کرے توحضورۖ نے فرمایا مجھے تیرے ہدیہ کی ضرورت نہیں ہے توفرشتے نے عرض کیاآپ کی امت کے لیے ھدیہ کرنا چاہتاہوں توآپ ۖ نے فرمایا میری امت کے پاس صلوات ہے جس کی وجہ سے انہیں اس ھدیہ کی پرواہ نہیں ہے.

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه