صلوات سے دنیوی واخروی حاجات کا پوراہونا

قال رسول اللّٰہ   ۖ من قال یوم الجمعہ مائة مرة رب صل علی محمد وآل محمد وعلی اہل بیتہ قضی اللہ لہ مائة حاجة ثلاثون منھا للدنیا و بسعون منھا للاخرة.

رسول اللہ ۖ نے فرمایا جوشخص جمعہ کے دن سو مرتبہ پڑھے رب صل علی محمدوآل محمد وعلی اہل بیتہ توخدا اس کی سو حاجتوں کو پورا کرتا ہے تیس حاجتیں دنیوی اورستر(٧٠) حاجتیں اخروی.

قال یاعلی من نسی الصلوة علی فقدأ خطا طریق الجنة.

حضور اکرم ۖ نے حضرت علی علیہ السلام کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا :اے علی جو شخص مجھ پر صلوات پڑھنا بھول جائے تو قیامت کے دن وہ شخص جنت کا راستہ بھول جائے گا.

(نوٹ) بہت سی روایات اس مضمون کی واردہوئی ہیں ، جس میں حضرت ۖ نے فرمایا:جب کسی کے پاس میرا ذکر کیا جائےاور وہ مجھ پر صلوات پڑھنا بھول جائے تو قیامت کے دن اسی وجہ سے وہ جنت کا راستہ بھول جائے گا.

قال رسول اللّٰہ ۖ اجفی الناس رجل ذکرت بین یدیہ فلم یصلّ علی .

حضور ۖ نے فرمایا:ظالم ترین شخص وہ ہے جس کے سامنے میر اذکر کیا جائےاور وہ مجھ پردرود نہ پڑھے.

بعض روایات میں واردہوا ہے حضرت نے فرمایا جس کے پاس میرا ذکر ہوااور وہ مجھ پردررود نہ پڑھے وہ واقعا بخیل ہے.

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه