صلوات سے شفاعت
قال رسول اللّٰہ ۖ
یا علی من صلی علی کل یوم اوکل لیلة وجبت لہ شفاعتی ولوکان من اہل الکبائر.
حضور ۖ نے فرمایا:اے علی ! جو شخص مجھ پر ہر روز یا ہر رات صلوات پڑھے تو اس کے لئے میری شفاعت واجب ہوجاتی ہے اگر چہ وہ اہل کبائر سے بھی ہو(یعنی اگر چہ اس نےبڑے بڑے گناہ کئے ہوں)
نوٹ :بہت سی روایات میں ہے شفاعت اہل کبائر کے لئے ہے اورشفاعت کے استحقاق کے لئے کچھ عمل ہیں جن میں سے ایک صلوات ہے لیکن جان بوجھ کر گناہوں میں مبتلا نہیں ہونا چاہئیے ۔