گناہوں کاکفارہ صلوات ہے .صلوات گناہوں کو مٹا دیتی ہے
قال الرضاعلیہ السلام فی حدیث:من لم یقدر علی مایکفربہ ذنوبہ فلیکثر فی الصلوة علی محمدوآل محمد ۖ فانھا تھدم الذنوب ھدما.
ترجمہ:امام رضاعلیہ السلام نے ایک حدیث میں فرمایاجوشخص اپنے گناہ کے کفارہ پرقادر نہ ہو توپس اسے چاہیے کہ وہ محمدوآل محمد ۖ پربہت زیادہ درودبھیجے کیونکہ یہ گناہوں کو مٹادیتی ہے.
قال رسول اللّٰہ ۖ من صلّی علّی صلّی اللّٰہ علیہ وملائکتہ فمن شاء فلیقل ومن شاء فلیکثر.
حضور ۖ نے فرمایا جوشخص مجھ پردرود پڑھےخدا اس پردرود پڑھتاہےاوراس کے ملائکہ بھی،پس جس کی مرضی ہے کم صلوات پڑھےاور جس کی مرضی ہےزیادہ صلوات پڑھے.
نوٹ:ایک حدیث کامضمون یہ ہے کہ جب تک محمدوآل محمد ۖ پرصلوات نہ پڑھی جائے دعاقبول نہیں ہوتی.
جوشخص آل پردرود نہیں پڑھتا وہ جنت کی بوبھی نہیں پاسکتا.
قال رسول اللہ ۖ من قال صلّی اللّٰہ علی محمد وآلہ قال اللّٰہ جل جلالہ صلّی اللّٰہ علیک فلیکثر من ذلک ومن قال صل اللّٰہ علی محمدولم یصلّ علی آلہ لم یجد ریح الجنة وریحھا یوجد من میسرخسمائة عام.
حضور ۖ نے فرمایا جوشخص یہ پڑھے صلی اللہ علی محمدوآلہ توخدا فرماتاہے کہ صلی اللہ علیک.یعنی خداکی صلوة تجھ پرہو.پس چاہیے کہ زیادہ پڑھے.اورجوشخص صلی اللہ علی محمدپڑھے یعنی حضرت ۖ پرصلوات پڑھے لیکن ان کی آل پردرود نہ بھیجے تووہ جنت کی بوبھی نہیں پاسکے گا.اورجنت کی بوپانچ سوسال کی راہ تک پائی جاتی ہے.
قال رسول اللّٰہ ۖ من صلّی علی ولم یصل علی آلی لم یجد ریح الجنة وان ریحھالیوجدمن میسر خسمائة عام.
حضور ۖ نے فرمایا جوشخص مجھ پردرود پڑھے اورمیری آل پردرود نہ پڑھے وہ شخص جنت کی بو بھی نہیں پاسکے گا اوربہ تحقیق جنت کی بو پانچ سوسال کی راہ تک پائی جاتی ہے.
ابترصلوات سے نبی اکرم ۖ نے منع فرمایاہے.
یروی لاتصلواعلی الصلوة البتراء فقالواوماالصلوة البتراء قال تقولون اللّٰھم صَلِّ علی محمدوتمسکون بل قولوا اللھم صل علی محمدوآل محمد ۖ(١)
روایت کی گئی ہے کہ حضور ۖ نے فرمایامجھ پرناقص وابتر صلوات نہ بھیجو اصحاب نے سوال کیایارسول اللہ ناقص صلوات کونسی ہے ؟ فرمایاتمہارااس طرح پڑھنااللھم صل علی محمد اوریہاں تک تمہارارک جانا.بلکہ کہواللھم صل علی محمدوآل محمد.
نوٹ نمبر(١):بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج کامسلمان ناقص درودپڑھتاہے جب حضورۖکانام آتاہے توصل اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھتاہے حالانکہ نبی اکرم ۖ اس سے منع فرمایاہے بلکہ صحیح اس طرح ہے کہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کہے.
(١)الصواعق المحرقہ ص١٤٦،طبع مصر.
نوٹ نمبر(٢):حضور ۖ نے فرمایا جوشخص نمازپڑھے اورمجھ پراور میری آل پردرود نہ پڑھے تواس کی نمازقبول نہیں ہوگی.
اخرج الدار قطنی وبیھقی من صلّی ولم یصل فیھا علی وعلی اھل بیتی لم تقبل منہ.(١)