منافقت کے دورکرنے کاعلاج

عن ابی بصیر عن ابی عبداللّٰہ علیہ السلام قال من قرأ سورة الانفال وسورة براء ة فی کل شھر لم یدخلہ نفاق أبداوکان من شیعة امیرالمؤمنین علیہ السلام.

ترجمہ:ابوبصیر امام صادق علیہ السلام سےروایت کرتے ہیں (کہ) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا جوشخص سورہ انفال اورسورہ براء ة کی تلاوت ہرمہینے میں کرے تونفاق اس کے (دل)میں ہمیشہ کے لئے داخل نہیں ہوگااوروہ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے شیعوں سے ہوگا.

عن عبدالعظیم الحسنی قال سمعت علی بن محمدالعسکری علیہ السلام یقول انمااتخذاللہ عزوجل ابراھیم خلیلہ لکثرة صلاتہ علی محمدواھل بیتہ صلوات اللہ علیھم.

ترجمہ:عبدالعظیم الحسنی فرماتے ہیں کہ میں نے امام نقی علیہ السلام سے سنا امام علیہ السلام فرمارہے تھے(کہ)خدانے حضرت ابراہیم علیہ السلام کواپناخلیل بنایا کیونکہ وہ محمدۖاور ان کے اہل بیت علیہم السلام پرکثرت سے صلوات پڑھتے تھے.

نوٹ:یادرہے کہ حضرت عبدالعظیم الحسنی کامزارطہران میں ہے اورمومنین ان کی زیارت کے لئے کثرت سے جاتے ہیں . ان کی زیارت کابہت زیادہ ثواب ہے بلکہ ایک روایت میں ان کی زیارت کاثواب زیارت امام حسین علیہ السلام کاثواب ذکر کیاگیا ہے .

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه