منافق کی چندایک علامات یہ ہیں
(۱)منافق وعدہ خلافی کرتاہے اورجھوٹ بولتاہے اورامانت میں خیانت کرتا ہے. خلف الوعدثلث النفاق.وعدہ خلافی نفاق کاتیسراحصہ ہے.
(۲)منافق امربہ معروف کرتاہے لیکن خودعمل نہیں کرتااور اسی طرح نہی عن المنکر کرتاہے لیکن خودپرہیز نہیں کرتا.فرمان امام سجاد علیہ السلام(تحف العقول)
(٣) المنافق یری ذنبہ کذباب مرّ علی انفہ فاطارہ.(الاخلاق بشر.)
منافق گناہ کواس طرح دیکھتاہے جس طرح مکھی اس کی ناک پربیٹھی اوراڑا دی. یعنی گناہ کرنے سے نہیں ڈرتا.
(۴)منافق اہل بیت علیہم السلام کامحب نہیں ہوتا.بہت سی احادیث اس مطلب پردلالت کرتی ہیں.
(۵)منافق کی حالت مسجدمیں اس طرح ہوتی ہے جس طرح پرندہ کی حالت پنجرہ میں ہوتی ہے.
یعنی بہت جلدی نکلنے کی کوشش کرتاہے.
(٦)منافق(غالبا)بائیں پہلوسوتاہے.(بحارالانوار)
(٧)ان قلب المنافق من وراء لسانہ الخ ان المنافق یتکلم بمااتی علی لسانہ لایدری فاذا لہ وماذاعلیہ (نہج البلاغہ)
تحقیق منافق کادل اس کی ز بان کے پیچھے ہے.منافق کی زبان پرجوآتاہے کہہ دیتاہے اپنے نفع ونقصان کونہیں جانتا.