صلوات سے نفاق(منافقت)دورہوتی ہے
عبداللّٰہ بن سنان عن أبی عبداللّٰہ قال سمعتہ یقول:قال رسول اللہ ۖ ارفعواأصواتکم بالصلوة علی فانھا تذھب بالنفاق.
ترجمہ:عبداللہ بن سنان امام صادق علیہ السلام سےروایت کرتے ہیں (کہ) میں نے امام صادق علیہ السلام سے سنا امام علیہ السلام فرمارہے تھے رسول خدا ۖ نے فرمایا مجھ پرصلواة پڑھتے وقت اپنی آوازوں کوبلند کرو کیونکہ بلندآواز سے صلوات پڑھنا نفاق کودور کرتاہے.
قال رسول اللّٰہ ۖ الصلوة علی وعلی اھل بیتی تذھب النفاق .
رسول خدا ۖ نے فرمایامجھ پراورمیری اہل بیت پرصلوة بھیجنا منافقت کودور کرتی ہے.
نوٹ:نفاق ایک بہت بری بیماری ہے اور روایات سے یہ مستفاد ہے کہ آخری زمانے میں یہ بیماری بہت پھیل جائے گی.